ایک نیوز: لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہو گیا۔
سول سیکرٹریٹ اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش، کرشن نگر۔ساند روڈ ۔نیلی بار پر تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، اب تک سب سے زیادہ لکشمی چوک کے علاقے میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ،جیل روڈ 30 ، ائیر پورٹ 4 ، گلبرگ 44 ، اپر مال 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مغلپورہ 25 ، تاجپورہ 41 ، نشتر ٹاون 42 ، چوک ناخدا 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ، پانی والا تالاب 49 ، فرخ آباد 18 ، گلشن راوی 38 ، اقبال ٹاون 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،سمن آباد 47 ملی میٹر ، جوہر ٹاون ایک ، قرطبہ چوک 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بارش شروع ہو گئی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات کر دیں ،مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے ،تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں،تمام انڈر پاسز اور شاہراہوں کو کلیئر رکھنے کی ہدایات جاری ۔