ایک نیوز:ملک میں انٹرنیٹ سسٹم کیلئے فائر وال کی تنصیب پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں لگانے کا فیصلہ ہوا تھا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور حکومت میں وزیراعظم آفس میں نیشنل فائر وال پر اجلاس ہوا، وزیر اعظم آفس میں فائر وال سے متعلق اجلاس کی دستاویز سامنے آگئی ، 22 اکتوبر 2020ء کو نیشنل فائر وال سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کے احکامات کے مطابق نیشنل فائر وال سسٹم تیار اور نصب کیا جائے، وزارت آئی ٹی کیس باضابطہ منظوری کےلیے مجاز اتھارٹی کو بھجوائے،وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ٹائم لائنز اور پیشرفت رپورٹ جمع کروائی جائے۔