ایک نیوز:گلگت میں ضلع دیامر کے علاقے تھور منار کے مقام پرمزدہ گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، ریسکیو کے مطابق حادثے میں دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے پانچ مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ شاہراہ قراقرم پر پیش آیا جہاں گاڑی کئی فٹ گہری کھائی میں جا گری، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کیا جا رہا ہے،ریسکیو اہلکار اور مقامی رضاکار کھائی ہے لاشیں نکال رہے ہیں۔
دوسری جانب سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو کے مقام پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا، تصادم کے نتیجے میں 8سافر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس اور ریسکیو نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، مسافر بس پنجاب سے کراچی کیطرف جا ر ہی تھی حادثہ موٹروے ایم فائیو، لوکیشن 470 کےمقام پر حادثہ پیش آیا۔
دیامر :بھاشاڈیم پر کام کرنیوالےمزدوروں کی گاڑی کوحادثہ،5جاں بحق
Aug 19, 2024 | 10:35 AM