گھوٹکی:مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ،8افراد جاں بحق 

Aug 19, 2024 | 09:50 AM

ایک نیوز:سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو کے مقام پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا، تصادم کے نتیجے میں 8سافر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7سے زائد زخمی ہوگئے۔
 پولیس اور ریسکیو نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، مسافر بس پنجاب سے کراچی کیطرف جا ر ہی تھی حادثہ موٹروے ایم فائیو، لوکیشن 470 کےمقام پر حادثہ پیش آیا۔    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےایم 5 پر گھوٹکی کے قریب ٹریلر اور بس میں تصادم کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےحادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی، محسن نقوی نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں،تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں