امریکی وزیرخارجہ کا اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ 

امریکی وزیرخارجہ کا اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ 
کیپشن: US Secretary of State's telephone conversation with his Saudi counterpart

ایک نیوز: امریکی وزیرخارجہ انٹوبی بلنکن کا اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
امریکی دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال ،جنگ بندی کی کوششوں،خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انٹونی بلنکن نے غز ہ میں امداد پہنچانے کے لیے سعودی معاونت پرفیصل بن فرحان کا شکریہ اداکیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان حوثی جنگجوؤں،سوڈان سمیت دیگرایشوزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔