ایک نیوز:ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلیو مون کا نظارہ آج کیا جائے گا۔
پاکستان میں سپربلیو مون کا نظارہ 11بجکر 26منٹ پر کیاجائےگا، سپر بلیو مون دو الگ الگ فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہیں، سُپرمون سے مراد چاند اپنے مدار سے تقریباً226000میل کے فاصلے پرآجاتا ہے،اس چاند کا ایک اوسطاًکامل مہتاب سے 14فیصد بڑا 30فیصدزیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق یہ رواں سال کا پہلا سپر بلیو مون ہے،آئندہ تین سپر مون18ستمبر،17اکتوبر اور15نومبر کو ہونگے، بلیو مون سے مراد کسی ایک ہی موسم میں 4کامل مہتاب کا نظر آنا ہے جو بہت نایاب مظہر ہے،19اگست کا بلیو مون اس سیزن کا تیسرا بلیو مون ہے ۔
بلیو مون بہت نایاب مشاہدے ہوتے ہیں جو 2سے 3سال کے دوران ہوتے ہیں ،ایک سپر مون اور بلیو مون کا امتزاج غیر معمولی ہے ۔