عمران خان مغرور ہے اورغرورکا سر ہمیشہ نیچے ہوتا ہے،پرویزخٹک

عمران خان مغرور ہے اورغرورکا سر ہمیشہ نیچے ہوتا ہے،پرویزخٹک
کیپشن: Imran Khan is proud and pride always has its head down, Parvezakhtak

ایک نیوز:تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو تہذیب اور اخلاقی اقدار سے دور رکھا، عمران خان مغرور ہے اورغرورکا سر ہمیشہ نیچے ہوتا ہے

نوشہرہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ نئے پاکستان کے نام پر مجھے بھی بے وقوف بنایا گیا۔سابق اراکین کا دونوں ہاتھوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔پرویزخان خٹک غدار نہیں تھا، میں نے صوبہ کے عوام کی خدمت کرکے دکھائی، عوام کیلیے آسانیاں پیدا کیں، خیبرپختونخوا سے شوت کا خاتمہ کر کے عوام کو صحت کارڈ جیسی سہولیات دیں۔

قبل ازیں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رہنماؤں نے خطاب میں کہا کہ ہماری منزل اگلے انتخابات میں صوبے میں حکومت قائم کرنا ہے۔