باڑہ،سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل

Aug 19, 2023 | 22:01 PM

ایک نیوز :سکیورٹی فورسز نےباڑہ میں خفیہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  خیبر پختونخوا کےضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا،خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن 18 اور19 اگست کی درمیانی شب کیا گیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں سکیورٹی فورسز نے2 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھےجبکہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کو سراہا ہے،اوردہشتگردوں کیخلاف تعاون کی یقین دہانی کر ائی ہے۔

مزیدخبریں