ایک نیوز :اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں رہائش پذیر 2چینی باشندے گھر میں آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئے۔
کوہسار پولیس کے مطابق غیر ملکی چینی گھر کے تہہ خانے میں سنوکر کھیل رہے تھے اور سگریٹ بھی پی رہے تھے۔ اے سی سے گیس کا اخراج کمرے میں جمع ہوگیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے دو چینی باشندے بری طرح آگ میں جھلس گئے۔چینی باشندوں کی شناخت "مسٹر ہو" اور چی لی زیناگ ڈونگ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی باشندوں کو فوری ریسکیو کی ٹیموں نے تشویشناک حالت میں پی اے ایف ہسپتال منتقل کے برن یونٹ میں منتقل کیا۔تھانہ کوہسار کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔