چلڈرن ہسپتال میں نئے وارڈ کا افتتاح

 چلڈرن ہسپتال میں نئے وارڈ کا افتتاح
کیپشن: Inauguration of new ward at Children's Hospital

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں بچوں کیلئے نئے وارڈ کا افتتاح کردیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-19/news-1692447869-9376.mp4

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے چلڈرن  ہسپتال کے دورے کے دوران نگران وزیر اطلاعات عامر میر ، اور وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرام بھی ہمراہ تھے ۔نگران وزیر جاوید اکرام نے وزیر اعلی پنجاب کو نئے وارڈ کے تعمیر بارے بریفنگ دی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ انشا اللہ جلد 200سے زائد  بیڈ پر مشتمل وارڈ مکمل کیا جائے گا۔ہسپتال میں سرائے بھی بنائی گئی جو بہت اچھا عمل ہے ۔پنجاب حکومت مل کر ٹرسٹی اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے جو بہت اچھا عمل ہے ۔بہت سی فیملیز افغانستان اور کے پی کے سے ہیں جو علاج کروارہی ہیں۔

محسن نقوی کاکہنا تھاکہ 35 سال کے بعد دریاؤں میں  آج سب سے زیادہ سیلابی پانی آیا ہوا ہے ۔اگر پہلے سے انتظامات نہ کیے ہوتے ہو بہت سے گاؤں بہہ جاتے ۔بہت سے لوگ گاؤں چھوڑنے کو تیار نہیں ہم دفعہ 144 لگائیں گے تا کہ عوام کو باہر نکالا جا سکے۔