ایک نیوز:بنگلا دیشی کرکٹر نعیم شیخ ایشیا کپ کی تربیت کے لیے جلے ہوئے کوئلوں پر چلنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹر نعیم شیخ کی پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 سے قبل اپنی تربیتی مشقوں میں جلے ہوئے کوئلوں پر چلنے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے کرکٹ شائقین کو چونکا دیا۔
Naim Sheikh working with a mind trainer ahead of Asia Cup. pic.twitter.com/mkykegJ06p
— Saif Ahmed ???????? (@saifahmed75) August 18, 2023
یادرہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز ملتان سے ہوگا جس میں میزبان ٹیم پاکستان اور نیپال آپس میں ٹکرائیں گی۔ٹورنامنٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے۔