عوام کوایک اور جھٹکا،یوٹیلیٹی سٹورزپرآٹامزید مہنگا

عوام کوایک اور جھٹکا،یوٹیلیٹی سٹورزپرآٹامزید مہنگا
کیپشن: عوام کوایک اور جھٹکا،یوٹیلیٹی سٹورزپرآٹامزید مہنگا

ایک نیوز:مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، 10 کلو کا تھیلا 1420 روپے کا ملے گا۔

تفصیلات کےمطابق یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے کے انتہائی منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔عام صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 772 روپے مہنگا ملے گا جس کی قیمت 1420 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت ملک میں آٹے کے نرخوں کی اوسط قیمت سے بھی بڑھ گئی۔

عام صارفین کیلئے پہلے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1296 روپے کا تھا۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے عام صارفین کیلئے اب آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے، اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 2840 روپے کا ملے گا۔ ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 2824.73 روپے ہے۔ 

حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.78فیصد  اضافہ ہوا،سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح27.57فیصد ریکارڈ کی گئی ،32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا،دال ماش،دال مسور، آلو ،ٹماٹر، لہسن،انڈے ،چینی ،بیف،مٹن،کھلا دودھ،دہی،گڑمہنگے ہوئے ،12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔