ایک نیوز : راہل گاندھی اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی سالگرہ 20 اگست کو پینگونگ جھیل پر منائیں گے۔ لداخ میں ا پنا پرانا شوق بھی پورا کرلیا۔
یادرہے راہل گاندھی کو ہیوی بائیک چلانا بہت پسند ہے۔ تاہم و ہ اپنے سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے وہ موٹر سائیکل نہیں چلا پاتے۔
حال ہی میں انہیں قرول باغ میں ایک موٹر شاپ پر بھی دیکھا گیا تھا۔ اس دوران ان کی موٹر مکینکس سے بات چیت ہوئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے جمعہ کو لداخ کے اپنے پہلے دورے کے دوران لیہہ میں 500 سے زیادہ نوجوانوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کیا۔انہوں نے لیہہ میں فٹ بال میچ بھی دیکھا۔
راہل گاندھی جمعرات کو لداخ پہنچے تھے، جہاں لیہہ ہوائی اڈے پر پارٹی لیڈران اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اگرچہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے اس سال کے شروع میں دو بار سری نگر اور جموں کا دورہ کیا تھا لیکن انہوں نے لداخ کا دورہ نہیں کیا۔