ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قصور اور اس کے نواح میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر اور کمشنر لاہور ڈویژن نے ریسکیو آپریشن کی بریفنگ دی۔
دوران بریفنگ انہیں بتایا گیا کہ اس وقت دریائے ستلج قصور میں 69 ریسکیو بوٹ و آپریٹر 240 ریسکیور کیساتھ متعین ہیں۔ سیلابی علاقہ میں اہم مقامات پہ ریسکیو بوٹ کیساتھ خصوصی پوسٹیں بنائی گئی ہیں۔
Monitoring the River Satluj flood situation closely as 278,000 cusecs of water rush near Ganda Singh Border, Kasur because of water discharge from indian side.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 19, 2023
Visited flood-affected areas and relief camps today. Appreciation for district Administration,Rescue 1122, Police, and… pic.twitter.com/XseySdqFXk
بتایا گیا ہے کہ پتن پوسٹ، چندا سنگھ، تلوار پوسٹ، بھیکی ونڈ، باقر کے، بھیڈیاں عثمان والا، رتنے والا، منڈی عثمان والا، کوٹلی فتح محمد میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور کے سیلابی علاقوں سے 5578 لوگوں کا انخلاء کیا گیا۔ وزیراعلی نے پولیس کے جوانوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری کو بھی بلوا کر احسن اقدامات پر شاباش دی۔
تاہم وزیر اعلی پنجاب کو سیلاب متاثرین سے نہ ملنے دیا گیا۔ انتظامیہ نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے چند افراد سے ملاقات کروائی۔
وزیر اعلی کے ہمراہ عامر میر ، ن لیگی عہدے داران ملک احمد خاں ، سعد وسیم شیخ ، زبیر خاں ٹھیکیدار و دیگر بھی موجود تھے۔