حسان نیازی کی والد سےملاقات کیلئے سرکاری وکلا کو مہلت

Aug 19, 2023 | 15:59 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے حسان نیا زی سے گھر والوں کی ملاقات کیلئے پنجاب حکومت کے وکلا کو معاونت کیلئے مہلت دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہور ہا ئیکورٹ میں حسان نیا زی کی با زیا بی کیس میں سماعت ہوئی، جسٹس سلطان تنویر احمد نے حسان نیا زی کے والد کی در خواست پر عبو ری حکم جا ری کر دیا ۔عدالت نے حسان نیا زی کے والد کے وکلا کو معا ونت کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا  ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،پراسیکیوٹر نے معا ملے پر معا ونت کیلئے وقت دینے کی استدعا کی  ہے۔سر کا ری وکیل کا کہنا ہےکہ حسان نیا زی کو انسداد دہشتگردی عدالت نے  مفرور قرار دیا ہے۔در خواست پر مزید سماعت 25اگست کو ہو گی۔

یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز حسان نیازی سے ملا قات اور با زیا بی کی در خواست پر فیصلہ محفو ظ کیا تھا۔





مزیدخبریں