کرپٹو کرنسی میں سب سے زیادہ فراڈ کہاں ہوا؟ رپورٹ جاری

کرپٹو کرنسی میں سب سے زیادہ فراڈ کہاں ہوا؟ رپورٹ جاری

ایک نیوز: کرپٹو کرنسی میں لوگوں کے ساتھ بہت زیادہ فراڈ کیا جاتا ہے، جس میں شمالی کوریا کے ہیکرز سب سے آگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں شمالی کوریا کے ہیکرز نے تقریباََ 2 بلین ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کی ہے۔ انٹیلی جنس فرم ٹی آر ایم لیبز  کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شمالی کوریا کے جرائم پیشہ افراد کرپٹو کرنسی کے فراڈ میں سب سے آگے ہیں۔ 2023 میں ہیکرز اب تک 200 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کرچکے ہیں جو اس سال چوری ہونے والے تمام فنڈز کا 20 فیصد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریائی ہیکرز نے2022 میں تقریباً 630 ملین ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے چرائے ہیں، یہ تمام اثاثے سائبر کرائم حملوں کے تحت چرائے گئے۔
واضح رہے کہ یہ سائبر حملے اتنے کامیاب تھے کہ چوری شدہ فنڈز کا سراغ لگانا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو گیا تھا۔ شمالی کوریا کے ہیکرز نے کرپٹو اثاثوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے جدید ترین سائبر طریقوں کا بھی استعمال کیا۔