سانحہ جڑانوالہ:ملوث 200 سےزائد افراد کی شناخت،160گرفتار،جیوفینسنگ شروع

Aug 19, 2023 | 13:49 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤکے معاملے پر واقعہ میں ملوث 200 سے زائد افراد کی شناخت کر لی گئی.

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 160افراد کو تاحال حراست میں لیا گیا ہے.واقعہ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ کی جارہی ہے۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ میں 4 مقدمات اور تھانہ لنڈیانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 5 مقدمات میں 160 نامزد افراد سمیت 1470 ملزمان ملوث ہیں۔
دوسری جانب جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران مکانات اور گھروں کو پہنچنے والاے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے قائم 8 رکنی کمیٹی نے کام کا آغاز کردیا ہے۔
محکمہ مال کا عملہ مسیحی افراد سے ان کے نقصانات  کا ڈیٹا حاصل کر رہا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر ریوینیو عبداللہ محمود کی سربراہی میں قائم 8 رکنی کمیٹی میں محکمہ بلڈنگ، پولیس، محکمہ ایکسائز اور دیگر محکموں کے ممبران شامل ہیں۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ کے توہین قرآن کے مقدمہ  کی سماعت جمعہ کو ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

مزیدخبریں