پرویز الہی کو حراست میں رکھنے کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری

Aug 19, 2023 | 13:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ  نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے باوجود پرویز الہی کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری  کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے قیصرہ الہی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا  ہے۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے تحریری حکم میں لکھا کہ سرکاری وکیل کے مطابق پرویز الہی کی نظر بندی 14 اگست کو ختم ہوچکی ہے۔

سرکاری وکیل کے مطابق قیصرہ الہی کی درخواست غیر موثر ہوچکی ہے  عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الہی کی ایف آئی اے کیسز میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا ریکارڈ طلب کرلیا  ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پرویز الہی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن 16 جولائی کو جاری کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کے تمام کیسز میں ضمانت منظور ہوچکی تھی دو روز تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر پرویز الہی کو رہا نہیں کیا گیا تھا  عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کاروائی 22اگست تک ملتوی کردی ۔

مزیدخبریں