ایک نیوز: لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام میں پی ڈی پی کے تحت لاہور میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام 2023 کے تحت فاسٹ بولرز اور اسپنرز کے لیے اوپن ٹرائلز لئے گئے۔قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔لاہور میں ہونے والے ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باولنگ کے جوہر دکھائے۔
ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید اور کوچیز نے ٹرائلز لئے،بہترین کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ اس کنٹریکٹ کے تحت منتخب شدہ کھلاڑیوں کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور تربیت دی جائے گی اور پھر انہیں پی ایس ایل میں نمائندگی دی جائے گی جبکہ غیرملکی ٹورزبھی کرائے جائیں گے۔
عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کے لئے لاہور کے بعد بہاولپور میں بھی ٹرائلز کرائے جائیں گے،زمبابوےکرکٹ کے ساتھ 10 سال کا معاہدہ ہوا ہے۔قومی ٹیم اس وقت بہت متوازن ہے،بھارت کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، ہمارا کمبینیشن بہت اچھا بنا ہوا ہے۔ ویرات کوہلی کا سیزن لگتا ہے لیکن بابر اعظم کی طرح اس میں تسلسل نہیں ہے۔ ہم کپتانی کو لے کر بہت پریشان ہوتے ہیں،،کپتان کا کام ہے اپنی پرفارمنس دے،پاکستان کے پاس بہترین چانس ہے کہ اس بار بھارت کو شکست دےکر ورلڈ کپ ٹائٹل جیت سکے۔