پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کا پاور شو،تیاریاں مکمل،5ہزارسےزائد کرسیاں لگادی گئی

Aug 19, 2023 | 13:35 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی انکلوژر تیار اور مرد حضرات کیلئے الگ کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ خواتین انکلوژرکوحفاظتی شیٹس اورخاردارتار لگا کرالگ کیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں 5 ہزار سے زائد کرسیاں لگادی گئی ہیں،جلسہ گاہ میں 2 سٹیج بنائیے گئے ہیں،ایک سٹیج مرکزی قائدین کیلئے جبکہ دوسرا ضلعی قائدین کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

 جلسہ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،جلسے گاہ میں 800 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہونگے،جلسے سے پرویز خٹک اور سابق وزیرِِاعلٰی محمود خان خطاب کریں گے۔ 

مزیدخبریں