ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے 100سے زائد پراسکیوٹرز کے تبادلوں کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا،جسٹس راحیل کامران نے پراسکیوٹرز کے تبادلوں کے خلاف لارجربینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے رخسانہ یاسمین کی درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔
تحریری حکم میں کہا گیاکہ درخواست گزار ون کے مطابق پراسکیوٹر کے تبادلوں کا اختیار پراسکیوٹر جنرل کے پاس ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اپنے دلائل کے حق میں سنگل بینچ کا 2014کا فیصلہ پیش کیا ۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے 2021 کےسنگل بینچ کا فیصلہ پیش کیا ،ہائیکورٹ کے 2 مختلف بینچز کے فیصلے ایک دوسرے سے تصادم ہیں۔بہتر یہی ہوگا کہ تنازعہ کے حل کیلئے چیف جسٹس لارجر بینچ تشکیل دیں۔جسٹس راحیل کامران نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔