ایک نیوز: نیب لاہور نے عثمان بزدار کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا،عثمان بزدار کو 30 اگست کو ذاتی حثییت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،30 اگست کو پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔
نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو نیب لاہور نے پھر طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔نیب نے عثمان بزدار کو 30 اگست کو طلب کر لیا۔نیب عثمان بزادر کو ایک درجن سے زائد نوٹسز جاری کر چکا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ہیں۔
نیب ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ نیب نے عثمان بزدار کو تفتیشی ٹیم کے سامنے مطلوبہ ریکاڑد کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔نیب عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کررہاہے،نیب عثمان بزدار کیخلاف پنجاب میں مبینہ غیرقانونی ٹرانسفر و پوسٹنگ کی بھی چھان بین کر رہا ہے۔نیب عثمان بزدار کیخلاف کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کیس کی بھی چھان بین کر رہا ہے۔