پی آئی سی ہنگامہ آرائی، 3 ملزم خواتین کی ضمانت منظور

Aug 19, 2023 | 13:11 PM

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پی آئی سی ہسپتال میں لڑائی جھگڑا کرنے اور سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے ملزمہ بانو قدسیہ، مریم اور ثمرہ کی ضمانت منظور کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے خواتین ملزمہ کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ 

مقدمہ میں ملوث خواتین ملزمہ نے اپنے وکلاء کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی۔ وکلاء نے موقف اپنایا کہ خواتین ملزمہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ عدالت خواتین ملزمہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں