ایک نیوز: کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 80 ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا جن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کورکمانڈر (جناح) ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے 80 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی درخواست کر دی، موقف اختیار کیا کہ مقدمہ تیاری کے مرحلہ میں ہے، جلد پیش کیا جائے گا، مہلت دی جائے۔
عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کا 14 روز کا مزید جوڈیشل ریمانڈ دے دیا اور ملزمان کو 2 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔