بھارت آسٹریلیا مشترکہ فلم پروڈکشن کا آغاز،  بالی ووڈ کو بھاری فنڈز ملیں گے

بھارت آسٹریلیا مشترکہ فلم پروڈکشن کا آغاز،  بالی ووڈ کو بھاری فنڈز ملیں گے
کیپشن: India Australia co-production begins, Bollywood will get huge funds

 ایک نیوز :  بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مشترکہ فلم پروڈکشن کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے بعد بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو بھاری فنڈز ملیں گے ۔

 یادرہے اس سال کے شروع میں، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے اپنے دورہ بھارت کے دوران اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو تجارت، دفاع اور کرکٹ سمیت متعدد  معاہدوں کی پیشکش کی تھی۔

ان میں ایک  دو طرفہ آڈیو ویژوئل کمپنی پروڈکشن معاہدہ بھی کیا گیا تھا۔ جس کے تحت آئندہ ماہ ایک ڈاکیومنٹری ’’ برانڈ بالی وڈ۔ ڈاؤن انڈر‘‘ ریلیز کی جا رہی ہے جس میں  1990 سے چلے آرہے آسٹریلیا اور بالی ووڈ رشتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں اب بالی وڈ ایک جانا پہچانا نام ہے حال ہی میں میلبورن میں 14 واں سالانہ  انڈین فلم فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے جس میں  10 دنوں میں 20 زبانوں میں 100 سے زیادہ فلمیں دکھائی جائیں گی، 1997 میں فیروز خان نے آسٹریلیا میں اپنی  فلم "پریم اگن" کی شوٹنگ کی تھی۔

2008 میں ہرمن باویجا نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم "لو اسٹوری 2050" میں کام کیا، جس کی شوٹنگ جنوبی آسٹریلیا میں ہوئی اور 2008 میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں وزیراعظم مائیک رن نے بھی کام کیا تھا۔ 2009 میں آسٹریلیا میں مقیم ہندوستانی طلباء پرحملوں کے بعد بھارت آسٹریلیا فلم تعلقات میں وقتی رخنہ آیا۔

تاہم یہ سب عارضی تھا اس کےبعد ایوارڈ یافتہ فلمیں " لائن "ہوٹل ممبئی" اور "ان انڈین" سامنے آئیں یہ سب فلمیں یورپ کے معیار کے مطابق تھیں یعنی  تقریباً 90 منٹ  دورانیہ کی، بالی ووڈ کی طرح تین گھنٹے طویل نہیں۔

 یاد رہے آسٹریلیا کے پاس پہلے ہی 13 باضابطہ شریک پروڈکشن پارٹنرز ہیں، جن میں کینیڈا، چین اور برطانیہ شامل ہیں۔ بھارت کی شمولیت کے بعد اب اسے براہ راست اور بالواسطہ آسٹریلوی حکومتی فنڈز بشمول گرانٹس، قرضے اور ٹیکس آفسیٹ تک مشترکہ پیداوار تک رسائی مل سکے گی۔ 

2010 میں بھومیک لینج اور اس کی فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی Mind Blowing Films کے ذریعے قائم کیا گیا، میلبورن کا انڈین فلم فیسٹیول اتنا کامیاب ثابت ہوا کہ وکٹوریہ کی ریاستی حکومت 2012 میں اس میں شامل ہوئی۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق،  بھارتی نژاد آبادی آسٹریلیا میں برطانویوں کے بعد دوسری سب سے بڑی تارکین وطن کمیونٹی ہے، جو آسٹریلیا کی بیرون ملک پیدا ہونے والی آبادی کا 9.5% اور آسٹریلیا کی کل آبادی کا 2.8% ہے۔

بھومک لینج نے متعدد فلمیں تیار کیں جن میں "سلام نمستے" کی شوٹنگ 2005 میں میلبورن میں ہوئی تھی۔