ایک نیوز: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران داعش کے 3 اہم کمانڈر سمیت ،13 دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے آپریشنز بہاول پور گوجرانوالہ،راولپنڈی،چینوٹ،قصور،ملتان اورمنڈی بہاوالدین میں کیا جہاں سے 13 دہشت گرد پکڑے گئے۔ گرفتار دہشت گرد بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہےتھے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد ڈیٹو نیٹر ،أہی ای ڈی بم،حفاظتی فیوزاور نقد رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔دہشت گردوں کی شناخت جلات خان،جنت خان،کشف رسول،غلام رحمان،اسرار،نذیر،عبدالسلام،عامر،اسد،امیراورانور کے نام سے ہوئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔رواں ہفتے339 کومبنگ آپریشنز کے دوران 34 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔ کومبنگ آپریشنز میں 4113 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں