ایشیا کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، رمیز راجہ آؤٹ

Aug 19, 2023 | 12:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشیا کپ کے آفیشل براڈکاسٹرز کی جانب سے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں۔بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کو بھی کمنٹری پینل کا حصہ بنایا گیا ہے جن میں ہربھجن سنگھ، روی شاستری، گوتم گھمبیر اور عرفان پٹھان شامل ہیں۔اینڈی فلاور، میتھیو ہیڈن ،مارون اتاپتو، سجنے بنگر اور پیوش چاولہ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔30 اگست سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے چار میچز پاکستان جبکہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے جس میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے۔

مزیدخبریں