ایک نیوز: پاکستان نےچین گوشت، دودھ اور دیگر مصنوعات برآمد کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نےشیخوپورہ میں ڈیز یز فری زون قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، جدید فارم کے لئے پانچ کلو میٹر اراضی پر بفر زون قائم کیا جائے گا۔کسی جانور میں بیماری کی تشخیص ہوتے ہی دفعہ144نافذ کرنے کی اجازت ہوگی۔پنجاب کے شہر شیخوپور ہ میں نجی شعبہ پانچ ہزار جانور پر مشتمل جدید ترین ڈیری فارم قائم کرے گا۔
حکومت پنجاب فارم کو سرکاری گزٹ میں بیماری سے محفوظ قرار دے گی،فارم کے علاقہ میں جانورکی نقل و حرکت کے لئے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔ ڈزیز فوری زون میں ہر جانور کا شناختی کارڈ ہوگا جس پر جانور کے متعلق تفصیلات درج ہوں گی۔کسی جانور میں منہ کھر کی بیماری کی تشخیص ہوتے ہی دفعہ144نافذ کردی جائے گی۔فارم میں گاؤں کی سطح پر ہر جانور کی نقل و حرکت کا معائنہ کرنے کی اجازت ہوگی۔فارم کے داخلی اور خارجہ راستوں پر چیک پوسٹس قائم کی جائیں گی۔
جانوروں کی رجسٹریشن کی ذمہ دار محکمہ لائیو سٹاک کے سپرد ہوگی،بیمارجانور وں کو قرطینہ کرنے کے لئے الگ شیڈ قائم کئے جائیں گے۔جانور کی شناخت کے لئے جدید سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔