ایک نیوز: نوشہرہ میں مختلف سکولوں، کالجز کے طلباء اور عوام نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا ہے۔ 500 طلباء اور طالبات سمیت فیملیز اور بچوں نے مختلف چھوٹے بڑے ہتھیاروں میں خصوصی دلچسپی لی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ بچوں نے پاک فوج کے جدید ٹینک اور آرٹلری گنز کی سواری کرتے ہوئے افواج پاکستان کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں مختلف سکولوں ، کالجز کے طلباء اور عام عوام نے ایک دن پاک فوج کے سنگ منایا، ایک دن پاک فوج کے سنگ کا مقصد بچوں اور عوام کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور روز مرہ امور سے آگاہی دینی ہے۔
مختلف سکولوں اور کالجز کے 500 طلباء اور طالبات سمیت فیملز اور بچوں نے پاک فوج کے طرف سے لگائے گئے مختلف چھوٹے بڑے ہتھیاروں میں خصوصی دلچسپی لی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔
بچوں نے پاک فوج کے جدید ٹینک اور آرٹلری گنز کی سواری بھی کی، بچوں نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ طلباء ، طالبات اور لوگوں نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ ملکی بقاء میں بیش بہا قربانیوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔
طلباء نے کہا کہ ہمیں پاک فوج اور شہداء پر فخر ہے، آج ہم نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر پاک فوج کے ساتھ دن گزارا۔ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے۔ فیملیز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جنگی تیاری پر فخر ہے۔ اللہ پاک ہماری افواج کو سلامت رکھیں۔