لاہور:ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس 3 افراد گرفتار،جدید اسلحہ برآمد

Aug 19, 2023 | 11:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور کے علاقے ڈیفنس سے پولیس نے ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس 3 مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق مشکوک افراد کی شناخت صدام ، شوکت اوررمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

تینوں سے تین آٹومیٹک رائفلیں اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کالے ڈالے میں سوار تھے۔تینوں کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مزیدخبریں