لاہور:ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس 3 افراد گرفتار،جدید اسلحہ برآمد

لاہور:ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس 3 افراد گرفتار،جدید اسلحہ برآمد
کیپشن: لاہور:ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس 3 افراد گرفتار،جدید اسلحہ برآمد

ایک نیوز: لاہور کے علاقے ڈیفنس سے پولیس نے ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس 3 مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق مشکوک افراد کی شناخت صدام ، شوکت اوررمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

تینوں سے تین آٹومیٹک رائفلیں اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کالے ڈالے میں سوار تھے۔تینوں کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔