یوم آزادی نہ منانے کے لیے سیاسی جماعت کی سازش پر عوام کی رائے

Aug 19, 2023 | 11:38 AM

ایک نیوز: یوم آزادی نہ منانے کے لیے سیاسی جماعت کی سازش پر عوام نے رائے دی ہے کہ آزادی نا منانے کی مہم چلانے والے، ملک دشمن ہیں، آزادی نا منانے کا کہنے والے محب الوطن نہیں ہیں، ہمیشہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس سال ایک سیاسی جماعت نے ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہوئے عوام کو 14 اگست کو یوم آزادی نا منانے کی ترغیب دی ، سیاسی جماعت کی سازش پر عوام نے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروپیگنڈا بالکل غلط ہے کہ 14 اگست نہیں منانی چاہئے، یوم آزادی ہر صورت منانا چاہئے، ہم آزاد ملک میں جی رہے ہیں اور اپنی آزادی پر بہت خوش ہیں الحمداللہ۔ 

عوام کی بڑی تعداد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم غلام تو ہیں نہیں جو آزادی نا منائیں، ہم نے اپنے علاقے میں بھرپور جوش و خروش سے یوم آزادی منایا، جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، انہیں اپنے ملک سے محبت کو اولین رکھنا چاہئے، ہر پاکستانی کو پرامن طریقے سے خوشحالی کے ساتھ آزادی منانی چاہئے، جو بھی آزادی نا منانے کی مہم چلا رہے ہیں وہ ملک دشمن ہیں، جو پارٹی یہ کہتی ہے کہ آزادی نا منائیں وہ محب الوطن نہیں ہیں۔ 

عوامی رائے تھی کہ ہم ہمیشہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہیں گے، یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ سیاسی پارٹی اپنے مفاد کے لیے یوم آزادی کو غلامی کا دن کہہ رہے ہیں۔

مزیدخبریں