کیمبرج نے اے لیول میں طلبہ کے خراب نتائج پر تنقید کو مسترد کر دیا

کیمبرج نے اے لیول میں طلبہ کے خراب نتائج پر تنقید کو مسترد کر دیا

ایک نیوز: کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن  نے اے لیول میں طلبہ کے خراب نتائج پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ طلبہ بغیر فیس کے نومبر میں دوبارہ پرچے دے سکتے ہیں۔ 

 رپورٹ کے مطابق فاقی وزارت تعلیم نے بھی طلبہ کے احتجاج کے برعکس کیمبرج کے نتائج کے درست ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اس سلسلے میں کیمبرج انٹرنیشنل نے اعلامیہ بھی جاری کیا جس کے مطابق پاکستان میں کیمبرج انٹرنیشنل کے جون 2023 کے امتحانات کی سیریز غیر یقینی صورتحال سے دوچار تھی۔

جب ملک میں سیاسی بے چینی کی وجہ سے 10، 11 اور 12 مئی 2023 کو پرچے منسوخ کر دیے گئے اس کی وجہ سے جن طلبہ کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے تھے۔ اب وہ طلبہ بغیر فیس کے دوبارہ پرچے دے سکتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ان کے نتائج کی اسسمنٹ اور تیاری ان مضامین کے دیگر components کے امتحانات کی بنیاد پر کی گئی تھی جس میں وہ پہلے شریک ہوچکے تھے۔ کیمبرج نے پہلے سے یہ بھی بتایا دیا تھا کہ 2023 کے لیے گریڈنگ کے معیارات مرحلہ وار 2019 کے پری کوویڈ معیارات پر بتدریج واپس آ جائیں گے اس لیے گریڈنگ کے threshold میں تبدیلی کی توقع کی جانی چاہیے۔