ایک نیوز: سپریم کورٹ کے نامز دچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں کرسچن کالونی کا دورہ کیاہے جس دوران انہوں نے متاثرین سے ملاقاتیں بھی کیں ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے ہمراہ ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی تھیں ،انہوں نے کرسچن کالونی میں جلائے گئے گھروں اور گرجا گھروں کا جائزہ لیا۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو واقعہ اور متاثرین کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔
اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں احساس دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ریاست ان کے ساتھ ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی کمشنر پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعےکو 3 دن گزرگئے لیکن متاثرہ گلیاں صاف نہیں کی گئیں۔نامزد چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر کو کرسچین کالونی کی گلیاں فوری صاف کرانے کی بھی ہدایات دیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دانش اسکول میں متاثرین سے ملاقات کی جس کے بعد وہ روانہ ہوگئے۔