ایک ہفتے میں ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ رپورٹ جاری

Aug 19, 2023 | 10:46 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی  ہے۔

  رپورٹ کے مطابق اس ہفتے ڈالر نے مزید اونچی اڑان بھری جبکہ  اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردا ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یہ ہفتہ معاشی حوالے سے دشوار ثابت ہوا ہے اس ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے ۔

انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 29 پیسے مہنگا ہوکر ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے کے اضافے کے ساتھ ڈالر 302 روپے پر بند ہوا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے مندی کا رجحان رہا ہے اسٹاک مارکیٹ میں 215 پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 48 ہزار 209 پوائنٹس پر بند ہوا ہے

مزیدخبریں