ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا اوروارڈز کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کےپلان کی منظوری دیدی۔ پہلے مرحلے میں ایمرجنسی کے گراؤنڈ فلور کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ نئی تعمیرات کی بجائے پرانی عمارت کو بہتربنانے کیلئےوسائل کواستعمال کیاجائے۔
وزیراعلی نےآپریشن تھیٹرز کو انفیکشن فری بنانے پراسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔وزیراعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔