ایک نیوز: نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی وزیراعلی سیکریٹریٹ آمد پرانہیں پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق نگران وزیراعلی میر علی مردان خان ڈومکی نے پولیس دستہ سے سلامی لی اور ان کے پرنسپل سیکریٹری نے سیکریٹریٹ کے افسران و اسٹاف سے تعارف کرایا۔
گزشتہ روز ہی علی مردان ڈومکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ان سے حلف لیا تھا۔
تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کا کہنا تھا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہمارا کام شفاف انتخابات کروانا ہے، الیکشن وقت پر ہوں گے۔