ایک نیوز:میانوالی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق میانوالی میں نواحی علاقہ کمرمشانی اللہ خیل موڑ پرفائرنگ کاواقعہ پیش آیا۔
پولیس کےمطابق نامعلوم افرادکی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا،جاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت صابرکےنام سےہوئی،واقعہ پرانی دشمنی کالگ رہاہے۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس اورریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی امدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا،موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں،واقع کی ہرلحاظ سےتفتیش کی جارہی ہے۔
میانوالی:نامعلوم افرادکی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
Aug 19, 2023 | 07:57 AM