بچوں کی یادداشت میں بہتری لانے کیلئےسپرغذائیں

بچوں کی یادداشت میں بہتری لانے کیلئےسپرغذائیں
کیپشن: Foods to improve children's memory

ایک نیوز:جب بچے بڑے ہو رہے ہوتے ہیں تو انہیں ان کا ذہن تیز کرنے کیلئے ہر قسم کی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ہی وجہ سے ان کی غذا میں ’سُپر فوڈ‘ شامل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
درج ذیل وہ غذائیں ہیں جو بچوں کی دماغی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہیں۔
بلیو بیری
بلیو بیری اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو فلیونائیڈز کی زیادہ مقدار رکھنے کی وجہ سے یاد داشت جیسی ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے جانی جاتی ہے۔
سامن مچھلی
اومیگا-3 فی ٹی ایسڈ سے بھرپور سامن مچھلی دماغی صحت کو بہتر کرتی ہے اور یاد داشت کو بڑھاتی ہے۔
انڈے
یاد داشت کیلئےاہم جز کولائن کے حامل انڈے بچوں کی غذا میں ایک بہترین اضافہ ہوسکتے ہیں۔
اخروٹ
ڈی ایچ اے نامی اومیگا-3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور اخروٹ دماغی کارکردگی اور یادداشت کو بہتر کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔
ہلدی
ہلدی میں موجود ایک فعال جز کرکیومن کا تعلق یاد داشت میں بہتری اور دماغی صلاحیتوں سے ہوتا ہے۔