کرکٹ شائقین کیلئےاچھی خبر!پاک افغان سیریزمیں مفت انٹری کااعلان 

کرکٹ شائقین کیلئےاچھی خبر!پاک افغان سیریزمیں مفت انٹری کااعلان 
کیپشن: Good news for cricket fans! Announcement of free entry in Pak-Afghan series

ایک نیوز: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز میں شائقین کیلئے مفت داخلے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق سیریز کے میزبان افغانستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کیلئے فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اور افغا نستان کے درمیان سری لنکا میں تین میچز کی سیریز کھیلی جائے گی اور تینوں ون ڈے میچز میں فینز بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھ سکیں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے22 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ24 اور تیسرا 26 اگست کو ہوگا۔
سیریز کے میچز ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں شیڈول ہیں۔