ایشین جونیئر اسکواش، انڈر13 میں دونوں قومی کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین جونیئر اسکواش، انڈر13 میں پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
کیپشن: In Asian Junior Squash, Under-13, Pakistani players reached the semi-finals

ایک نیوز:ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر13 مقابلوں میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق احمد رایان خلیل نے انڈیا کے اریامن سنگھ کو شکست دی، احمد رایان نے انڈین پلیئر کے خلاف میچ  تین - ایک سے جیتا۔
پاکستانی پلیئر نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے تین مسلسل گیمز جیتے۔
نعمان خان نے ملائشیا کے یالوانتھن روی کمار کو  تین - صفر سے زیر کیا، انڈر15 میں ابراہیم زیب کو انڈیا کے آریان دیودن نے شکست دیدی۔
انڈر17 میں عبداللہ نواز پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکے ہیں۔