ایک نیوز: مائیکروسافٹ21 ستمبر2023 کو نیو یارک میں ایک خصوصی تقریب منعقد کررہا ہے ادارہ متعلقہ لوگوں اوراداروں کو میڈیا پلیٹ فارمزکے ذریعے دعوت نامے بھیج رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ جو ایسے پروگرامز میں اپنے ہارڈویئر اور بالخصوص ٹچ اسکرین پروڈکٹس کی نقاب کشائی کیلئے جانا جاتا ہے ،تواس سے توقع کی جارہی ہے کہ کمپنی مزید نئی مصنوعات سے پردہ اٹھائےگی۔
یہ تقریب اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ مائیکروسافٹ کی اپنی ہارڈویئر پروڈکس میں حالیہ تبدیلیوں کی نشان دہی کرتی ہے جس میں مائیکروسافٹ نے اپنے ماؤس، کی بورڈزاور ویب کیمز کو چھوڑ کر ٹچ اسکرین مصنوعات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
مائیکروسافٹ نے پچھلے ستمبر یا اکتوبر میں نئی ٹچ اسکرین ڈیوائسز متعارف کروائی تھیں اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ21 ستمبر کوہونے والا یہ ایونٹ بھی اسی نوعیت کا ہوگا۔ افواہیں ہیں کہ تقریب میں سرفیس گو 4، سرفیس لیپ ٹاپ اسٹوڈیو2 اور سرفیس لیپ ٹاپ گو3 سمیت متعدد ممکنہ نئی ٹچ اسکرین مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی۔
ایونٹ کے ایجنڈے میں وینڈوز11 کی آنے والی بڑی اپ ڈیٹ کے بارے میں بھی تفصیلات شامل ہوسکتی ہیں۔ کیونکہ مائیکروسافٹ نے وینڈوز11 کی اپڈیٹس کا اگلے ماہ ستمبر میں منصوبوں کا اعلان کیا تھا جس میںRAR اور7-Zip فائلوں کیلئے مقامی سپورٹ ، ایک بہتر سیٹنگ سے لیس ہوم پیج، والیوم مکسر کا فیچر اور وینڈوز کوپائلٹ فیچر شامل ہے۔