گردوں کے امراض کا اشارہ دینے والی 10 علامات

Aug 19, 2023 | 00:20 AM

ایک نیوز : گردوں کے امراض کا اشارہ دینے والی 10 علامات ہیں،دنیا بھر میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جو گردوں کے امراض کے شکار ہوتے ہیں مگر انہیں اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔

ماہرین کے مطابق گردوں کے امراض کی متعدد نشانیاں ہوتی ہیں مگر کئی بار لوگ اسے کسی اور بیماری کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔گردوں کے کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں جن میں ابتدائی مراحل کے دوران کسی قسم کی علامات کا سامنا ہی نہیں ہوتا۔ ویسے تو گردوں کے امراض کا علم ٹیسٹ سے ہی ہوتا ہے مگر ماہرین نے چند ایسی عام علامات بتائی ہیں جو اس جانب اشارہ کرتی ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، خاندان میں گردے فیل ہونے کی تاریخ یا 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں گردوں کے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔تو انہیں ان علامات کے بارے میں علم ہونا ضروری ہے۔آپ ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔گردے خون میں موجود کچرے کی صفائی کرکے اسے پیشاب کے راستے جسم سے خارج کرتے ہیں۔

جب گردے اپنا کام ٹھیک طرح کرنے سے قاصر ہوں تو خون میں زہریلا مواد جمع ہونے لگتا ہے، جس سے تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔عموماً گردوں میں مسائل کے باعث تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ نقاہت بھی محسوس ہوتی ہے۔

گردے ایسے ہارمونز بھی تیار کرتے ہیں جو جسم کو خون کے سرخ خلیات بنانے کی ہدایت کرتے ہیں اور گردے متاثر ہونے پر یہ عمل متاثر ہوتا ہے جس کے باعث دماغ اور مسلز تک پہنچنے والی آکسیجن کی مقدار گھٹ جاتی ہے۔

 تحقیقی رپورٹس میں خراٹوں اور گردوں کے دائمی امراض کے درمیان ممکنہ تعلق کو ثابت کیا گیا ہے، جس سے وقت کے ساتھ گردے فیل ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔خراٹوں یا سلیپ اپنیا سے رات کو نیند کے دوران جسم کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں ملتی جس سے گردوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اگر گردے زہریلے مواد کو خارج نہ کریں تو وہ خون میں جمع ہونے لگتا ہے جس کے باعث جسم پر دانے ابھر سکتے ہیں یا خارش کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ جگر کیلئے وہ نقصان دہ غذائیں جو بیشتر افراد بہت شوق سے کھاتے ہیں
 وقت گزرنے کے ساتھ گردے جسم میں منرلز اور غذائی اجزا کا توازن برقرار نہیں رکھ پاتے جس سے بھی جِلد خشک ہو جاتی ہے جبکہ خارش ہونے لگتی ہے۔

جب گردے سوڈیم (نمکیات) کو خارج نہیں کرپاتے تو جسم میں سیال جمع ہونے لگتا ہے۔اس کے نتیجے میں چہرہ، ہاتھ، پیر، ٹخنے اور ٹانگیں سوج سکتے ہیں، عموماً پیروں اور ٹخنوں میں یہ سوجن زیادہ نمایاں ہوتی ہے۔ اچھی صحت اور جسمانی فٹنس کیلئے آپ کو روزانہ کتنے منٹ ورزش کرنے کی ضرورت ہے؟
 

مزیدخبریں