ایک نیوز نیوز: پیپلز پارٹی کے 2 اہم رہنماؤں سعید غنی اور شہلا رضا نے اپنی صوبائی وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'میں نے الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لیے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ وزیراعلیٰ سندھ کو بھوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔ بحیثیت صدر پی پی پی کراچی میری یہ خواہش ہے کہ میں کارکنوں کےس اتھ الیکشن مہم میں حصہ لوں۔' انہوں نے لکھا کہ استعفیٰ کی منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ صاحب نے کرنا ہے۔
میں نے الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے صوبائی کابینہ سے استعفی وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔ بحیثیت صدر پی پی پی کراچی میری یہ خواہش ہے کہ میں کارکنوں کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لوں۔ استعفی کے منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیر اعلی صاحب نے کرنا ہے۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) August 19, 2022
دوسری جانب صوبائی وزیرترقی و حقوق نسواں سندھ شہلا رضا کی جانب سے بھی وزارت سے استعفیٰ دینے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے بھی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔