کپتان کی موجودگی میں مراد سعید کی عجیب وغریب حرکتیں، ویڈیو وائرل

کپتان،موجودگی ،مراد سعید ،عجیب وغریب ،حرکتیں، ویڈیو وائرل
کیپشن: کپتان کی موجودگی میں مراد سعید کی عجیب وغریب حرکتوں کی ویڈیو وائرل۔

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو کون نہیں جانتا۔ وہ ہمیشہ اپنے بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان کا مشہور زمانہ بیان ' کپتان آئے گا، 200 ارب ڈالر واپس ملک میں لائے گا، 100 ارب ڈالر باہر دنیا کے ملک پر مارے گا۔' کون نہیں جانتا۔ سوشل میڈیا پر آج تک اس بیان پر میمز بن رہی ہیں۔ 

لیکن آج کپتان کے کھلاڑی کی عجیب وغریب حرکتوں نے ہر کسی کو حیران کردیا۔ ہوا کچھ یوں کہ عمران خان پمز ہسپتال شہباز گل سے ملاقات کے لیے پہنچے لیکن پولیس کی جانب سے انہیں روک دیا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران مراد سعید عجیب وغریب حرکتیں پائے گئے۔ 

مراد سعید کی حرکتوں کی ویڈیو یہاں دیکھیں:

مراد سعید کی ان حرکتوں پر سوشل میڈیا صارفین بھی انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔