ایک نیوز نیوز: سوڈان سے ایتھوپیا جانے والے ہوائی جہاز کے دونوں پائلٹس سو گئے اور انہوں نے لینڈنگ مس کر دی۔
واقعہ ایتھوپین ائیرلائنز کے بوئنگ 737-800 کو پیش آیا، جو خرطوم سے ادیس ابابا جا رہا تھا۔
ویب سائٹ کے ڈیٹا کے مطابق، ہوائی جہاز آٹو پائلٹ پر 37 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہا تھا جب ادیس ابابا بول ائیرپورٹ پر نہ اترا۔
ائیر ٹریفک کنٹرول کے حکام کو تشویش ہوئی اور انہوں نے جہاز کے عملے سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں، لیکن ان کا عملے سے رابطہ نہ ہوا۔ تاہم جب جہاز رن وے سے آگے بڑھ گیا تو انہوں نے آلارم بجانا شروع کیا۔ جس کے بعد پائلٹس کو ہوش آ گئی اور وہ مقررہ وقت سے 25 منٹ بعد جہاز کو لینڈ کرنے میں کامیاب ہوئے۔