نامور بھارتی اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا

Aug 19, 2022 | 20:58 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: معروف بھارتی ٹیلی وژن اداکارہ نوپور الانکر نے شوبز انڈسٹری کو الوداع کہہ کر سنیاس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اداکارہ نوپور الانکر 27 سالوں تک بھارتی ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ رہیں، انہوں نے 157 سے زائد ٹی وی  ڈراموں اور پروگراموں میں کام کیا جبکہ وہ بھارت کے مشہور ڈرامہ شکتی مان میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ 

نوپورالانکر  کا کہنا  ہے کہ  انہوں نے فینسی پہناوے ترک کر دیے ہیں، ایک وقت کا کھانہ کھاتی ہیں، زمین پر سوتی ہیں اور سادہ سیفرن کا لباس پہنتی ہیں، اب وہ خود کو کافی پرسکون محسوس کرتی ہیں۔

27 سال تک شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والی معروف بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ  وہ ہمیشہ سے روحانیت کی طرف مائل تھیں اور ادھیاتم کے فلسفے سے متاثر رہی ہیں لیکن اب وہ وقت آگیا تھا جب انہیں لگا کہ وہ پوری طرح سے اپنی ذات کو اس کیلئے وقف کر سکتی ہیں۔

شکتی مان سمیت 157 سے زائد ٹی وی ڈراموں اور پروگراموں میں کام کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ نوپور الانکر نے کہا کہ وہ اب اداکاری یا شوبز انڈسٹری کو بلکل بھی یاد نہیں کرتی،  ان کی زندگی میں اب ڈرامے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، وہ تمام خرابیاں اور جھوٹ اب پیچھے چھوڑ دیے ہیں جو ہم ٹی وی اسکرین یا اس سے ہٹ کر بولتے یا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں والدہ کے دیہانت کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اب انہیں کسی بھی چیز کے کھوجانے کا  خوف نہیں  اور وہ خود کو تمام خواہشوں اور تمام زمہ داریوں سے آزاد محسوس کرنے لگی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سنیاس لینے کے حوالے سے اپنے شوہر کو بتایا اور انہوں نے میری خواہش کا احترام  کرتے ہوئے  مجھے شادی کے بندھن سے آزاد کر دیا ہے،  انکے خاندان کی جانب سے بھی میرے فیصلے کا احترام کیا گیا۔

آج کل بھارتی اداکارہ نوپور الانکر ہمالیہ پہاڑوں کی وادیوں میں موجود ہندو مت کی مذہبی مقامات کی یاترا پر ہیں۔

مزیدخبریں