ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے پمز ہسپتال کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل سے ملنے نہیں دیا گیا،عدالت کے آرڈر کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔کل اسلام آباد میں شہباز گل کے حق میں ریلی نکال رہے ہیں۔سارے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اسلام آباد کے لوگوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ان چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے۔ ایسا بہیمانہ تشدد کسی سیاسی ورکر پر ہوسکتا ہے تو کسی پر بھی ہوسکتا ہے۔ کیا یہاں قانون کی حکمرانی ہے۔ ہم چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے۔