ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں مون سون کی بارشیں ابھی مزید جاری رہیں گی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ سندھ میں 23 اگست کو داخل ہوگا۔ اس سے قبل بلوچستان میں 19 سے 22 اگست تک مون سون کی بارشوں کا امکان موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سندھ میں آج اور کل تک تیزہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی 20 سے 23 اگست کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ 23 اور 24 اگست کو سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اسی عرصہ کے دوران مشرقی بلوچستان میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔