ایک نیوز نیوز: شہبازگل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل، سابق وزیراعظم عمران خان تفصیلات منظر عام پر لے آئے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے پاس تمام تصاویر اور ویڈیوز ہیں جن میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ شہباز گل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے -
عمران خان نے مزید کہا ہمارے ذہنوں میں ایک خیال ہے کہ اتنا بھیانک تشدد کون کرسکتا ہے۔ شہباز گل کو توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا۔ اب میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی تشدد نہیں کیا۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ وہ کون تھا ؟۔۔ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور کٹہرے میں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔